(رائٹر) فلوریڈا کے ایک باشندے کو ایک مسجد میں آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے وہ سوشل میڈیا پر اسلام مخالف مواد پوسٹ کرتا تھا۔
مشکوک شخص 32 سالہ جوزف مائیکل
اسکریبر ہے- جس مسجد میں آگ لگائی گئی وہاں جون میں ہم جنسوں کے کلب پر حملہ کرنے والا عمر متین نماز پڑھا کرتا تھا۔
اس کے حملے میں 49افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔